ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اداکار نوازالدین صدیقی پر جہیز کے لیے استحصال کا الزام 

اداکار نوازالدین صدیقی پر جہیز کے لیے استحصال کا الزام 

Sat, 01 Oct 2016 20:15:55    S.O. News Service

مظفرنگر، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بڈھانہ میں بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے چھوٹے بھائی کی بیوی نے اداکار، اپنے شوہر اور ان کے بھائی بہنوں پر جہیز کے لیے پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔پولیس نے بتایا کہ نوازالدین کے بھائی منہاج الدین کی بیوی آفرین نے اپنے شوہر، جیٹھ نوازالدین، فیض الدین، معیزالدین اور نند صائمہ کے خلاف جہیز کے لیے پریشان کرنے کی شکایت درج کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ(دیہات )راکیش جولی سے بھی ملی۔اس نے سینئر پولیس افسر کو بتایا کہ 31؍مئی کو اس کا نکاح منازالدین سے ہوا تھا اور تب سے ہی اس کے سسرال والے اس سے جہیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے اب تک اس سلسلے میں معاملہ درج نہیں کیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر الزام صحیح پائے جاتے ہیں تو معاملہ درج کیا جائے گا۔افسر نے ساتھ ہی کہا کہ تفتیش کے لیے شکایت کو بڈھانہ پولیس کو بھیجا گیا ہے۔رابطہ کرنے پر نوازالدین تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔


Share: